فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ کی قیادت میں بھٹہ مالکان کے ایک اہم وفد نے سینیٹر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ خاںسے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں بھٹہ انڈسٹری کو درپیش معاشی چیلنجز، بالخصوص سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کے بوجھ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈویژنل صدر حاجی محمد اسلام، سر پرست اعلیٰ چوہدری محمد اشرف گجر،ضلعی نائب صدررانا رشید احمد خاں،نائب صدر امین باجوہ،محسن باجوہ، آصف گجر،بابر گجر، صدر ستیانہ روڈ اسلم چدھڑ،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری رانا عبدالرئوف خاں ،سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف، ذیشان ڈوگر بھٹا مالکان کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ملاقات کے دوران چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بھٹا انڈسٹری کو اس وقت شدید ترین مالی دبا کا سامنا ہے، اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے درپیش پیچیدگیوں اور بے جا وصولیوں نے مالکان اور مزدوروں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں کا نظام آسان بنایا جائے تاکہ کاروبار کا پہیہ رواں دواں رہ سکے۔سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے وفد کے مطالبات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ سیلز ٹیکس اور دیگر متعلقہ ٹیکسوں کے مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔




