بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے نئے ریٹ مقرر کر دیئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن شیخوپورہ روڈ اور ملت روڈ نے اول کلاس اینٹوں کا ریٹ22ہزار روپے اور دوم کلاس اینٹ کا ریٹ17ہزار روپے مقرر کر دیا ہے ۔تمام ضلع کے بھٹہ مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنے ریٹ میں اضافہ کریں ۔اس بات کا اعلان سابق چیئر مین میاں اصغر علی گوگا کے بھٹے پر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن شیخوپورہ روڈ اور ملت روڈ کی مشترکہ میٹنگ میں صدر رانا فرمان خاںنے کیا ۔جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، حاجی ثقلین بھولا، رضوان رحمانی،حاجی میاں شہباز ، میاں انور، رانا عمران، حسن باجوہ،میاں قربان ،رانا عدنان نصیر،ساجد پنسوتہ، میاں عبدالرحمن،رانا رئوف، فیصل رحمانی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔رانا فرمان خاں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی گڈز مالکان نے کرائے کم نہیں کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں