بھٹہ مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز ترجیحی بنیادوں پر بنائے جائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر وڑائچ، بھٹہ یونین کے نمائندگان اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور کم از کم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر قمر وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لیبر کی ٹیمیں کم از کم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئیپوری طرح متحرک ہیں اور بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو درپیش چیلنجز اور انکے حل کے لیے کیے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں