بیسٹ پرفارمنس پر متعدد ایس ایچ اوز کیلئے انعامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس مقابلوں میں جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر کرائم فائٹرز ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن عمران ملک’ ایس ایس پی انوسٹی گیشن احمد نواز شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پولیس لائن کمپلیکس میں ہونیوالی شاندار تقریب کے دوران شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنیوالے کرائم فائٹرز ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر میاں ارسلان باری’ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری سب انسپکٹر اقبال فرید’ ایس ایچ او تھانہ منصورآباد سب انسپکٹر توقیر اختر گجر’ ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی میاں واجد حسین ‘ ایس ایچ او تھانہ وومن انسپکٹر ثناء نذیر اور دیگر کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں