کراچی (شوبز نیوز) تھری انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ڈرامہ سیریل درِ نجات میں سحر ہاشمی نے اپنے کردار بیلا کی بی ٹی ایس تصاویر شیئر کردیں۔نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل درِ نجات میں بیلا کے کردار کے لیے خوب داد وصول کر رہی ہیں جبکہ وہ ڈرامے میں بیلا، خوش بخت آنٹی کے کردار کا کم عمر روپ ہے۔تاہم اب سحر ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے درِ نجات کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں بیلا کے طور پر اداکاری کرنے کا موقع اور گنجائش فراہم کی۔سحر ہاشمی نے لکھا، بھولی بھالی بیلا تک کا سفر ایک ایسا کردار جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔ ثاقب بھائی آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھ سے بہترین کام لیا اور میری پروڈیوسرز، سونیا اور شیری کا بھی شکریہ کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا، آپ سب کے لیے بہت سارا پیار ہے۔




