ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے دفتر میں ساہیوال بورڈ آفس میں بینک بوتھ کے قیام کے حوالے سے بینکوں کے سربراہان سے اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں بینک بوتھ کے قیام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور بینک سربراہان نے مجوزہ منصوبے پر جامع بریفنگ دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ آفس میں بینک بوتھ کے قیام سے طلبہ و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی میں نمایاں سہولت میسر آئے گی اور انہیں بینکوں کے بار بار چکر لگانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی آسانی کے پیش نظر بورڈ آفس میں ون ونڈو آپریشن، معلوماتی کاؤنٹر اور بینک بوتھ کا قیام ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بینک سربراہان جلد از جلد ضروری کارروائی مکمل کریں ۔




