جڑانوالہ /مکوآنہ (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف کچھی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے24گھنٹوں میں بیوی اور2بیٹیوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا،ار پی او فیصل آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود مکوانہ میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا تھا آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی جس پر ایس پی ٹائون حافظ امتیاز احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف کچھی نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹوں میں تہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا پکڑے جانیوالے قاتل جاوید اقبال نے اپنی بیوی صائمہ بی ہی،2’بیٹیوں ام حبیبہ اور عائشہ کو قتل کیا تھا تہرے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گئے۔




