بیٹریوں کی سبسڈی سے سولر پینلز کی تنصیب میں تیزی

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں حکومت کی جانب سے گھریلو بیٹریوں پر دی جانے والی سبسڈی نے چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب میں تیزی پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار پر انحصار بھی کم ہونے لگا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی حکومت کی بیٹری سبسڈی اسکیم کے تحت شہریوں کو گھریلو توانائی ذخیرہ کرنے والے بیٹری سسٹمز کی خریداری پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں