لاہور (سپورٹس نیوز) بیکن ہائوس لاہور کا چیمپئن بن گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیکن ہاوس کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیکن ہاوس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فائنل جیتنے پر مبارکباد دی محسن نقوی،صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،انوار احمد غنی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔




