گو جرہ ( نامہ نگار)حصول تعلیم کے لئے کالج آنے والی بی ایس سی کی طالبہ کو تین افرادنے غوا کرلیا ۔ چک نمبر 356 ج ب کے اصغر علی نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی بیس سا لہ بی ایس سی کی طالبہ تسنیم اصغر جو گوجرہ میں نجی کا لج میں زیر تعلیم ہے گھر سے کا لج جا رہی تھی کی موچی وا لا روڈ پر تھا نہ سٹی کی حدود میں تین نامعلو م افراد نے اسکو زبردستی اغوا کرلیا ہے سٹی پولیس گوجرہ نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی گئی ۔




