بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بی ڈی ایس کے5سالہ پروگرام کا نفاذ موخر کرتے ہوئے سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔ پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم ڈی سی نے 5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر کر دیاہے،پی ایم ڈی سی نے 8 جولائی کو 5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق فیصلہ کیا تھا۔پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام کے تعلیمی ڈھانچے و نصاب کا جامع جائزہ شروع کر دیاہے اوربی ڈی ایس پروگرام کے ہاوس جاب اور انٹرن شپ فریم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام پر مزید فیصلہ جامع جائزے کے بعد ہو گا، بی ڈی ایس پروگرام نئے فریم ورک کی مزید معلومات جائزہ مکمل ہونے پر دی جائیں گی، پی ایم ڈی سی نے تسلیم شدہ میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو مراسلہ ارسال کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں