فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے بنوں دھماکے کی شدید الفاظ سے مذمت اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں بے گناہ انسانوں پر دھماکہ درندگیت، سفاکیت اور انسانیت سوز واقعہ ہے جس میں درجنوں بچے، جوان اور سفید ریش بزرگ شہید اور زخمی ہو گئے ہیں بنوں دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں مظلوم اور بیگناہ لوگوں کا خون بہانا بالخوص ماہ مقدس میں مسجدوں پر حملے سفاکیت اور درندگی کی انتہا ہے۔




