فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے بنوںکینٹ میں خودکش حملہ میںپاک فوج کے جوانوں سمیت شہریوںکی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کو خوارج کانام دینے سے دہشت گردی کم نہیں ہوگی۔بے گناہوںکی شہادتیں پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور وفاقی صوبائی سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ۔ حکومت دہشتگردی کے اس خو فنا ک حملہ کی ہر پہلو سے تحقیقات منظر عام پر لائے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک دوروںکی بجائے ملک میں سیاسی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کریں ۔




