لاہور(بیوروچیف)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے ”ب فارم” کے بغیر داخل ہزاروں بچوں کے داخلے مسترد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق داخلوں کااہداف پورا کرنے پر پیف کے ماتحت 20ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کی گئیں’پیف انتظامیہ نے ”ب فارم” کے بغیر داخل ہزاروں بچوں کو ”ناٹ ویرفائیڈ” کیٹگری میں ڈال دیا۔ بغیر ”ب فارم” کے داخلے پارٹنر سکولوں میں یکم اکتوبر سے 31دسمبر تک کیے گئے۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال 2025-26کیلئے نئے داخلوں کی تصدیق12جنوری سے کی جائیگی۔حکام نے ناٹ ویری فائیڈ بچوں کی تصدیق کیلئے ”ب فارم” کی فوری جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ پیف کے ماتحت پی ایس آر پی،این ایس پی،ای وی ایس اور ایف اے ایس کے 20ہزارسے زائد سکولز ہیں۔ پیف حکام کیجانب سے بچوں کو مفت تعلیم دینے پر فی طالبعلم ایک ہزار روپے تک ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔پیف کی انسپکشن ٹیمیں 12 جنوری سے سکولوں کا وزٹ کریں گی ، جعلی اینرولمنٹ ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کا لائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔




