تاجر برادری پاک فوج کی قربانیوں کی معترف

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد چیئر مین رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیا قت ، سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ، فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوان ہمارے محافظ ہی نہیں بلکہ ہمارے کاروبار، صنعت اور ہماری معیشت کے محافظ بھی ہیں۔ جب سرحدیں محفوظ ہوتی ہیں تو صنعتوں کے پہیے چلتے ہیں، بازاروں میں رونق ہوتی ہے اور تجارت پھلتی پھولتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر و صنعتکار برادری ہمیشہ سے مسلح افواج کی جانثاری اور لازوال قربانیوں کی معترف رہی ہے۔ ہمارا بھی فرض ہے کہ اپنے کاروباری مفادات سے بڑھ کر قومی مفادات کو ترجیح دیں اور ہر محاذ پر افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔انہوں نے تاجر و صنعتکار برادری پر زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھیں کیونکہ ایک مضبوط معیشت ہی مضبوط دفاع کی ضامن ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں