فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت میں مرحلہ وارکمی اورچھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس سے معاشی استحکا م آئیگاعوام خوشحال اوردکانداروں کی مستقل طور پر مشکل ختم ہوجائے گی-ان کاکہناتھاکہ حکومت نے یہ فیصلہ تاجروں کے مطالبے پرکیا ہے جو طویل عرصے سے کیا جا ر ہا تھاوزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بجٹ سے قبل تاجروں کے ساتھ خودملاقات کرکے ان سے تجاویز بھی لیں اور اتفاق بھی کیا-انہوں نے کہا کہ اس آسان سکیم کا اطلاق ان دکانداروں پر ہوگا جن کی انکم سال کی 20 کروڑ یا اس سے کم ہے،ایک فیصد اس میں فکس ٹیکس ہوگا، ود ہولڈنگ ٹیکس اگر پہلے سے کٹا ہوا ہے تو وہ اس میں ایڈجسٹ ہوگا۔اب تاجروں کا فرض ہے کہ وہ ملک کی بہتری اورقوم کی آ سانیوں کے لئے ٹیکس اداکریں انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کا قائم رہنا بہت ضروری ہے، اپنے ملک کی آمدنی کو ایک خاص شرح پر لے کر جانا بہت اہم ہے، ٹیکس اصلاحات بھی کی جارہی ہیں تاجر کہتے تھے ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی ضرورت ہے تو حکومت نے ان کی رائے کو پالیسی میں شامل کرلیا ہے-




