تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کشتی میں37افراد سوار تھے، جن میں سے 23 کو بچا لیا گیا ہے۔میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزید 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر کشتی میں سوار تمام افراد کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں