فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریکِ منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 10روزہ ڈپلو مہ اِن قرآن سٹڈیز کورس تین روزسے پریس کلب میں جاری ہے۔کورس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور اس منفرد علمی و روحانی سلسلے کو بے حد سراہا۔صدارت سرپرست TMQحاجی محمدامین القادری نے کی۔ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی تدریس کے فرائض تحریکِ منہاج القرآن کی نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے ماہر اساتذہ محمد سعید رضا بغدادی ،علامہ محمود مسعو، محمد سرفراز قادری، احمد وحید قادری، سر انجام دے رہے ہیں۔ شرکا کو قرآنِ مجید کے فہم، تدبر اور عملی زندگی میں اس کے اطلاق پر خصوصی لیکچرز دیے جا رہے ہیں۔شرکا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپلومہ پروگرام کو قرآن سے عملی تعلق استوار کرنے کا مثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورس قرآنِ مجید کی تعلیمات کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ایک شاندار کاوش ہے۔ شرکا نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور ان کی علمی کاوشوں کو امتِ مسلمہ کے لیے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔پروگرام انتظامیہ کے مطابق آئندہ دنوں میں شرکا کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ عوام قرآن فہمی کے ایسے سنجیدہ و مثر پلیٹ فارمز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔کورس میںمیاں ریحان مقبول،میاں کاشف محمود،ملک غلام حسین،میاں سہیل مقصود،ملک شبیرحسین ایڈووکیٹ،علامہ عزیزالحسن اعوان،محمدانورانجم، محمدشاہدسلیم،محمدارشدمغل،زاہداقبال طاہر،حافظ سرفرازاحمد،میاں ساجدحسین،باجی سیدہ اخترکلثوم،باجی فرحت دلبرقادری،باجی فاطمہ،حافظ رب نوازانجم،ڈاکٹرمظہر،احمدبلال،راناادریس امبرسریا،عمران مبارک،میاں فیاض،میاں ظہورانور،حافظ قاسم ابرارودیگرعہدیداران نے شرکت کی۔




