تحریک انصاف کا کوئی لائحہ عمل قابل عمل نہیں ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا27اکتوبر کوبھی کوئی لائحہ عمل قابل عمل نہیں ہوگاہرفیصلہ جمہور یت اور آئین کے مطابق ہوگا بانی اور دیگرقیدیوں کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کوقانون کاراستہ اختیار کرنا چاہئے۔جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک ٹیبل پربیٹھ کر فیصلے کرنے کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کوترجیح دی جس میں بھی وہ ناکام رہی انہوں نے کہا کہ حکومت نے کے پی میں قانون اور جمہوریت کے مطابق گورنرراج اور ایمرجنسی نافذ کی اب جوچاہے کرلے فساداورسڑکوں پر تماشے نہیں لگیں گے حکومت اور پاک فوج دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں دہشت گردوں سے مقابلہ شامل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں