جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کی توسیع کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے،مریضوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی وارڈ میں اب 25 بیڈز لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد کی جڑانوالہ آمد کے بعد جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بروقت طبی سہولیات علاج معالجہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی وارڈ کی توسیع کا کام شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جعفر حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے جڑانوالہ کی عوام کے دیرینہ مطالبہ اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسی وارڈ کی توسیع کا کام شروع ہو چکا ہے قبل ازیں ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کیلئے 15 بیڈز لگائے گئے تھے جو آبادی کے تناسب سے ناکافی تھے اب ایمرجنسی وارڈ کی توسیع ہونے سے 25 بیڈز لگائے جائیں گے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جعفر حسین کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جاری ہے انہوں نے مریضوں اور انکے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کیساتھ تعاون کریں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین کیساتھ احسن طریقے سے پیش آئیں، دوسری جانب عوامی سماجی حلقوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارد کے توسیعی منصوبے پر کام شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایمرجنسی وارڈ کی توسیع سے مریضوں کو مزید بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہونگی۔




