فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہ محرم خاندان نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صبر واستقامت وعزیمت وجرأت اور رب العالمین کے نظام میں ردوبدل کرنے والے ظالم حکمرانوں کے خلاف قربانی دینے والوں کو اور ظالم کے نظام ظلم کو ہمیشہ کے لئے واضع کر گیا، امام حسین علیہ السلام اور آپکے رفقا کی قربانی نے یزید اوریزیدیت کو قیامت تک کے لیے برباد کردیا امام حسین علیہ السلام کا ذکر خیر قیامت تک کے لئے یزیدیت کا تعاقب جاری رکھے گا، ماہ محرم میں تذکرہ کربلا نئی نسل کو اسلام کے لئے قربانی سکھاتاہے ظالم وجابر فاسق وفاجرباطل نظام کے خلاف خاندان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صبر واستقامت و عزیمت کی وہ مثال پیش کی جسے رہتی دنیا تک کوئی دہرانہیں سکتا۔ اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذکر کرنا اور اسے عام کرناانسان کی خوش نصیبی اوروقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ذکر خیر سے نئی نسل کو روشناس کروانا ضروری ہے۔




