تربیتی سیشن حکومت کے ڈیجیٹل گورننس کی جانب اہم پیشرفت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیرِ نگرانی ڈائریکٹوریٹ لائیوسٹاک آفس میں الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (e-FOAS)کے حوالے سے ایک تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران مسٹر شاہد نے شرکاء کو e-FOAS کے عملی استعمال کے بارے میں تفصیلی تربیت فراہم کی۔ای فائل کی تخلیق، فائلوں کی الیکٹر ا نک نقل و حرکت، منظوری کے مراحل، ڈیجیٹل مرا سلت اور الیکٹرانک ریکارڈ کے موثر انتظام سے متعلق عملی رہنمائی دی گئی۔تربیت میں افسران اور اہلکاروں کو پیپر لیس آفس سسٹم سے متعلق جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا گیاجس کا مقصد سرکاری امور میں شفافیت، جوابدہی اور انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ یہ تربیتی سیشن حکومت پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس کے وژن کے مطابقe-FOAS کے موثر نفاذ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں