فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں اساتذہ و دیگر ملازمین کے محکمانہ ترقی کے معاملات کو بروقت نمٹانے کیلئیتمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (DEAs)کو محکمانہ پروموشن کمیٹی (DPC) کے اجلاس ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر میں ہونیوا لے چاروں DPCاجلاس اکتوبر 2026کے اندر اندر لازمی منعقد کیے جائیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قواعد کے تحت ہر سال چار DPC اجلاس لازمی ہیں۔ ترقی کے مستحق ملازمین کے کیسز کو بروقت نمٹایا جائے، جبکہ کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق DPC اجلاس کے بعد ترقی پانے والے ملازمین کی SIS پر ٹیگنگ بھی مقررہ شیڈول کے مطابق کی جائے گی، جبکہ ترقی کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ رانڈ جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر کے چوتھے ہفتے میں کھولا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید قرار دیا ہے کہ CEO/DEO کی کارکردگی کا جائزہ ترقی کے کیسز کو بروقت نمٹانے کی بنیاد پر بھی لیا جائے گا۔ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کو ٹاپ پرائرٹی کے طور پر لیتے ہوئے مقررہ مدت میں کارروائی مکمل کریں۔




