فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں وضع کردہ کی پروفارمنس انڈیکیٹرز (KPIS) پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پراگریس رپورٹ سے باقاعدہ آگاہ رکھیں اس ضمن میں کسی قسم کی لاپروائی یا عدم توجہی کی گنجائش نہیں۔یہ بات کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔کمشنر فیصل آباد نے چاروں اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز کو محکمہ تعلیم کے فراہم کردہ پروفارمہ پر سکولوں کا جامع فزیکل سروے کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کی تاکید کی۔




