مہنگائی کی شرح میں 0.29فیصد اضافہ

لاہور( بیوروچیف)وفاقی ادار شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.29فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 12.31فیصد پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 10اشیاء سستی اور 20کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سادہ روٹی 0.64اور تازہ دودھ 0.49،دہی 0.41فیصد مہنگی ہوئی۔سالانہ بنیادوں پرایل پی جی 114.88فیصد مہنگی ہوئی،سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 78.89فیصد مہنگے ہوئے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بجلی چارجز 52.38فیصد بڑھ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں