فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب بیوریجز کمپنی لمیٹڈ (PBCL) نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے اشتراک سے فیصل آباد میں پنشن آرڈرز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں EOBI اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (B&C-III)محمد امین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران محمد امین نے شرکا کو EOBI اس کے مقاصد، خدمات اور اہل ملازمین و پنشنرز کو دستیاب مختلف مراعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے مالی تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے میں سوشل سکیورٹی(سماجی تحفظ) اور اولڈ ایج بینیفٹس (بڑھاپے کے فوائد) کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پنجاب بیوریجز کمپنی لمیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے کمپنی کے ہیڈ آف ایچ آر اینڈ لیگل (HR & Legal) شعیب چشتی نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کارکنوں اور پنشنرز کو اپنے سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے سہولت فراہم کرنے میں EOBI کے کردار کو سراہا۔دیگر مقررین میں فیصل آباد نارتھ کے ریجنل ہیڈ سجاد احمد اور فیصل آباد سینٹرل کے ریجنل ہیڈ حاضر علی خان شامل تھے جنہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کی سہولت کے لئے EOBI کی خدمات اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مستحق پنشنرز میں پنشن پیمنٹ آرڈرزپنشن حاصل کرنے والوں نے انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اورEOBI نیز پنجاب بیوریجز کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ کا ان کی گراں قدر کوششوں اور فلاحی اقدامات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جو ملازمین کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور کارکنوں کی خدمات کے اعتراف کے حوالے سےEOBI اور پنجاب بیوریجز کمپنی لمیٹڈ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔




