ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 323 ج ب ترانڈی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 322 ج ب کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد طلباکی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینا اور سکولوں میں دستیاب سہو لیا ت کا معائنہ کرنا تھا۔ انہوں نے طلباسے مختلف مضامین کے بارے میں سوالات کیے تاکہ ان کی علمی استعداد کو جانچا جا سکے، جبکہ کلاس رومز، لائبریری، سائنس لیب اور دیگر سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اساتذہ اور سکول انتظامیہ سے گفتگو کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ طلباکی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔




