لاہور ( بیو رو چیف )موجودہ تعلیمی سال میں اب تک 298دنوں میں سے صرف 116دنوں میں کلاسز ہو سکیں۔ ہفتہ، اتوار، گرمی و سردی کی چھٹیاں، جشن، سیلاب، جنگ وغیرہ کی وجہ سے 182 دنوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں۔جنوری اور فروری میں تقریبا 30مزید دن کلاسز کے لیے دستیاب ہوں گے، جس کے بعد بھی مجموعی طور پر تعلیمی سال میں بامشکل146 دن کلاسز ہو سکیں گی۔سالانہ امتحانات مارچ میں شروع ہونے والے ہیں۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق نصاب مکمل کرنے کے لیے سال میں کم از کم 180دن نصابی سرگرمیوں کے لیے درکار ہیں، اور اگر امتحانات کے دن بھی شامل کر لیے جائیں تو یہ تعداد210دن بنتی ہیاس صورتحال کے پیش نظر نصاب مکمل کرنے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری حکومتی اور تعلیمی اقدامات کی ضرورت ہے۔




