تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر سے ساہیوال کے شہریوں کو مشکلات

ساہیوال ( بیورو چیف) تعمیراتی منصوبوں میں تا خیر شہریوں کی پریشانی میں اضافہ انتظامیہ اندرون شہر سڑکوں ،سیوریج کے نظام کو فوری بہتر بنائے شہری۔تفصیل کے مطابق ساہیوال کے شہریوںنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال کو خوبصورت بنانے کے لئے سڑکوں کی تعمیر کروانے کا منصوبہ بنایا تھا جو اندرون شہرکے بازاروں میں عرصة دراز سے تاخیر کا شکار ہو چکا ہے جس سے کاروبارعی حضرات کو بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے۔اسی طرح مور والا چوک،پاشا سٹریٹ اور اندرون شہر کی مختلف سڑکوں کو کئی روز سے اکھاڑ دیا گیا ہے اور ان کی تعمیر میں مسلسل تا خیر جاری ہے ۔کاروباری حضرات کی دوکانوں کے سامنے سیڑھیاں بھی توڑ دی گئی ہیں بازار کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سکولوں کو جانے والے بچے بچیاں،ہسپتالوں کو جانے والے مریضوں اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین بچے اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اندرون شہر سیوریج اور سڑکوں کو فوری تعمیر کروا کر شہریوں کو مشکلات سے نجات دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں