گوجرہ(نامہ نگار)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گوجرہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ صبح، شام اور رات کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث گھریلو صارفین کو کھانا پکانے سمیت روزمرہ امور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیس کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے، لیکن گیس پریشر میں کمی کے باعث خواتین بالخصوص پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں گیس کی بلا تعطل فراہمی اور پریشر کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔




