اسلام آباد (بیوروچیف) پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی نے تفتیشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔حکام کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی نشاندہی اور فرانزک لیبز میں سمارٹ انویسٹی گیشن سسٹمز نافذ کیے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں اے آئی بیسڈ فرانزک نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تفتیشی عمل میں شفافیت بڑھانے اور انسانی غلطیوں میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فرانزک اتھارٹی کے درمیان ڈیٹا اور نالج شیئر نگ کا نیا نظام بھی متعارف کروایا جائیگا۔اس جدید فرانزک نیٹ ورک کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع کو مرکزی سسٹم سے منسلک کیا جائیگا۔




