ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تحصیل گوجرہ میں تزئین و آرائش اور بیوٹیفکیشن پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اسی سلسلہ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی نے علی اصغر پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی و خوبصورتی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پارک میں جاری منصوبوں کی کوالٹی چیک کی جبکہ متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار سے جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔سی ای او ایم سی نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار و کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے روزانہ کی بنیاد پر جاری کاموں کی نگرانی اور معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے اعلی معیار کے مطابق مکمل ہو سکیں۔




