تمام ڈائریکٹوریٹس ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں کیلئے انتظامات مکمل کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے تمام دفاتراور ڈائریکٹوریٹس کو انسداد ڈینگی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹور یٹس فعال اور پیشگی اقدامات کریں اور اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی سے بچا ئوکی سرگرمیوں کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش کو روکا جا سکے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ متعلقہ ڈائریکٹر اپنے ماتحت تمام دفتری عمارت کی صفائی ستھرائی کا ذمہ دار ہوگا اور یہ بھی چیک کرے گا کہ دفاتر عمارت، چھتوں اور پانی کی ٹینکیوں کی صفائی لازمی ہونی چاہئے، اسی طرح احاطے یا ملحقہ مقامات سے جمع پانی ہر صورت ختم کیا جائے تاکہ مچھروں سے محفوظ رکھا جا سکے اور مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویری ثبوت بھی فراہم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں