تمباکو نوشی نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل سے کم نہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ تمباکو نوشی انسانی صحت اور ہماری نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل سے کم نہیں اس کے بجا استعمال سے صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو تے ہیں جس سے بچنا موجودہ وقت کی ضرورت ہے ڈاکٹر معروف وینس کا عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پر پیغام تمباکو نوشی وبا ہے،اپنی زندگیو ں ، گھروں اور پیاروں کو تمباکو کے زہر سے محفوظ رکھیں انہوں نے کہاکہ تمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم اور ہر سگریٹ ہماری نسلوں کے مستقبل کو دھوئیں میں لپیٹ دیتا ہے۔تمباکو نوشی صرف ایک عادت نہیں، بلکہ صحت، معیشت اور معاشرت پر حملہ ہے۔ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کو تمباکو سے پاک بنانے کے لیے ہماری وفاقی حکومت اور پنجاب سرکار قانونی اقدامات کر رہی ہےـ نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کے لیے آگاہی مہمات کا دائرہ وسیع کر کرنا ہوگا۔ڈاکٹر معروف وینس نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام، اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ تمباکو نوشی کے خلاف مہم میں میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے سول سوسائٹی کا ہر فرد اور طبقہ حکومت کا ساتھ دیں۔مرتمباکو نوشی کے بارے آگاہی صرف حکومت کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں