گوجرہ (نامہ نگار)ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پرترقی پانیوالے ا فسران کوپرموشن سٹار لگانے کی ایک تقریب کا اہتما م کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار اور ایس پی انویسٹی گیشن فضل عباس نے چوہدری محمدارشد گجر کوسب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی کے پرموشن سٹارلگائے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او نے ترقی پانیوالے افسران کومبارک باددیتے ہو ئے کہاکہ جو افسران محکمانہ فرائض کو ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کر تے ہیں وہ حقیقت میں محکمہ کے ماتھے کا جھو مرہو تے ہیںاور محکمہ کی نیک نامی کاسبب بنتے ہیں ایسے افسران سے ہمارا خالق ومالک بھی راضی ہو تاہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے تھانوں میں آنیوالے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق اور خلوص محبت سے پیش آیا جائے۔




