فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج مبشر حسین نے تھانہ ساہیانوالہ کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 5سال قید اور 40ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش اکرم کو دو کلو سے زائد چرس برآمد کر کے چالان عدالت میں بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔




