تھیٹر ڈراموں میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی۔ 5 اداکارائوں کو نوٹس

لاہور (شوبز نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے تھیٹر ڈراموں میں ڈرامہ ایکٹ، مقررہ ایس او پیز اور حکومت پنجاب کی منظور شدہ ڈرامہ پالیسی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کارروائی شروع کر دی۔پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے مجموعی طور پر 5 اداکاروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں لاہور کے پنجابی تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ “سچیاں محبتاں” میں مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اداکار کاکا راہی اور نوید کیو کو اپنی پرفارمنس درست کرنے کے حوالے سے وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں