منٹگمری بازار میں محفل میلاد مصطفی ۖ25اگست کو ہو گی

فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں کی اطلاع کے مطابق جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی11ربیع الاول 25 اگست روز منگل شام بعد از نماز مغرب بمقام منٹگمری بازار گلی نمبر 4کے کارنر میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم انجمن تاجران سٹی محمد امین بٹ ہونگے تاجر برادری سمیت تمام عاشقان مصطفی کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جبکہ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اپنے دست مبارک سے پیارے رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹیں گے ۔حافظ طاہر جمیل نے اس موقع پر کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کی ولادت کا جشن منانا خوشی کا اظہار کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ بہترین زندگی گزار نے کیلئے اسوہ رسالت اہل ایمان کیلئے نمونہ ہے۔ انہوں نے کیک کٹنگ تقریب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے پورے جوش و خروش اور عقیدت و محبت سے جشن عید میلاد النبی منانے کا اہتمام کریں، گھروں اور دفتروں پر چراغاں کریں، مساجد کو بقعہ نور بنائیں اور میلاد النبی کے پرچم اپنے گھروں اور دفاتر پر لہرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں