تیز رفتاری نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری کے علاقہ440گ ب کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے دوسرا موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا۔ ریسکیو1122نے نعش پولیس کے حوالے کر زخمی کو طبی امداد فارہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رسول نگر کا رہائشی28سالہ غلام مرتضیٰ ولد شاہ محمد اپنے دوست40سالہ نصیب اللہ ولد حکم داد سکنہ وزیرستان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ 446گ ب کے قریب پہنچے تو عقب س آنیوالی تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے گر پڑے تو حادثہ کا مرتکب موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو نصیب اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہا ر چکا تھا۔ تاہم نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں