گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ سمندری روڈ پردوموٹر سائیکلوں اور رکشہ کے حادثہ کے نتیجہ میں دوافراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 367 ج ب جلیانوالہ کے حاجی ذوالفقار کا 16 سالہ بیٹا محمد علی مبشر اور 20 سالہ بھانجا محمد حمزہ موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر367 ج ب جلیانوالہ کی طرف جارہے تھے کہ سمندری روڈ پر جانے والے تیزرفتار رکشہ سے ٹکرہوگئی اسی دوران دوسری جانب سے آنیوالا ایک اور موٹر سائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے شدید زخمیوں کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد علی مبشر اور محمد حمزہ جاں بحق ہو گئے جبکہ تین شدید زخمیوں محمد عمران، محمد عدنان اور علی کوطبی امدادکی فراہمی جاری ہے پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ہیں نوجوانوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور گاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی ۔




