تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،دوست زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ مانانوالہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق، دوست بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ، بتایا جا رہا ہے کہ 200ر۔ب کا رہائشی محمدیوسف اپنے دوست شاہد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چناب مل ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ جب وہ مانانوالہ کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر محمد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں