تیز ہوائیں اور بارش

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔اسلام آباد، کے پی، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواں نے موسم کو خوشگوار بنا دیااسلام آباد میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ مالم جبہ میں 10ملی میٹر، کالام میں 8اور چترال میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، بارش اور ہوائوں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ویک اینڈ کے باعث مری میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا۔ گرمی کے ستائے سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے، سیاحوں نے بھیگے موسم میں مال روڈ پر سیر سپاٹے کیے۔پنجاب کے شہر پھالیہ میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ فیروزوالا میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم تیز ہوائوں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ شیخوپورہ شہر اور گردو نواح میں تیز ہوائیں چلیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔لالیاں شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں