لاہور (بیوروچیف) ایران جنگ کے باعث پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں تقریباً 84کمپنیاں الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار یا فروخت کر رہی ہیں، تیل مہنگا ہونے کے باعث الیکٹرک بائیکس کی مانگ بڑھی، لاہور میں چند برسوں میں درجنوں شوروم قائم ہوگئے۔ پاکستان میں 84 کمپنیاں الیکٹرک بائیکس فروخت کر رہی ہیں، ہر ہفتے مزیدنئی کمپنیوں کا مارکیٹ میں داخلہ جاری ہے۔




