لزبن (سپورٹس نیوز) پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔11اگست کو دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے رشتے میں ہیں۔ رونالڈو کے پانچ بچے ہیں، تین بچے دیگر ماوں جبکہ دو بچے جارجینا سے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی پہلی ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک اسٹور پر ہوئی تھی، جہاں اس وقت رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔سابق ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس اسٹار رونالڈو اب اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں۔




