تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (بیوروچیف) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران کمی دیکھنے میںآئی جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید ہے جس سے رسد کے خدشات میں کمی آئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر (1.87فیصد) کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.25 ڈالر (2.27فیصد) کمی کے ساتھ 96.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سیشن میں دونوں بینچ مارکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا جہاں برینٹ 4فیصد سے زائد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 3فیصد بڑھ گیا تھا اس اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں