مظفر آباد (نامہ نگار) مظفر آباد سے گزشتہ ماہ ریسکیو کیا جانیوالا(کامن لیپڈ)تیندوا صحت یابی کی بعد دوبارہ اسکے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔ تیندوا زخمی حالت میں تحصیل نصیرآباد میں آبادی کے قریب سے ریسکیو کیا گیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریسکیو کیا جانے والا تیندوا علاج کی غرض سے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ اسلام آباد بھجوا دیا تھا۔وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ کی ٹیم اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام تیندوے کو اس کے آبائی مسکن میں چھوڑا۔سیکرٹری حکومت برائے جنگل و جنگل حیات چوہدری فرید نے بتایا کہ تیندوا وائلڈ لائف ہیومن کنفلکٹ کا شکار ہو کر زخمی ہوا تھا۔




