جانفشانی سے کام کرنے والوں کو اعزازیہ دیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ملازمین کی حوصلہ افزائی ان میں لگن محنت اور جانفشانی سے کام کرنیکا جذبہ پیدا کرنے کیلئے اعزازیہ دینا ناگزیر ہے میونسپل کارپوریشن اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی تمام ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کے احکامات جاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار شاہین ورکرز یونین فیصل آباد کے وفد نے سابق رکنِ قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری کی قیادت میں چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر عثمان غنی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی انتہائی ایمانداری فرض شناسی کے ساتھ کرتی ہے لہذا ایک تنخواہ کے برابر اعزازیہ ان کا حق بنتا ہے اس موقع پر یونین وفد نے ایک عرضداشت بھی پیش کی وفد میں چئیرمن عامر محمود اعوان چوہدری رضوان گجر میاں سعید احمد چوہدری ارشد گجر شامل تھے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی نے وفد کو یقین دہائی کروائی کہ ملازمین کو اعزازیہ دینے سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لیے قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں