ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار عامر خان نے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اپنی تیسری بیوی کے مذہب سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک وزیر نتیش رانے کی جانب سے عامر خان کی شادیوں کے تناظر میں انہیں لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیا گیا تھا۔ ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے عوامی سطح پر وزیر نتیش رانے کے بیان کی حمایت کی اور دعوی کیا کہ عامر خان کی ہندو خواتین سے شادیوں کا مقصد جہاد کو فروغ دینا تھا، یہ بات محض الزام نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔




