ٹوکیو (سپورٹس نیوز) جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا، ایونٹ میں 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کے لیے مخصوص ولیج نہ ہونے سے رہائش کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل، عارضی لکڑی کے کیبن، کروزشپ استعمال کیے جارہے ہیں۔جنوبی کورین باسکٹ بال ٹیم نے چھوٹے اور ناقص کیبنز پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، حکا م کا کہنا ہے کہ دو میٹر سے زائد قد والے کھلاڑی بستروں پر ٹانگیں سیدھی نہیں کرسکتے۔جنوبی کورین باسکٹ بال کھلاڑیوں نے کیبن میں لیک ہوتے سنک اور گیلے فرش کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔فلپائن نے رہائش کے بحران سے نمٹنے کیلیے آن لائن کرائے کی رہائش کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔




