سرگودھا میں سرکاری آٹے کا کوٹہ دگنا کر دیا گیا

سرگودھا (بیورو چیف) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محسن گجر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع سرگودھا میں آٹے کی وافر فراہمی اور عوام کو مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے سرکاری آٹے کا یومیہ کوٹہ دگنا کرکے 15 ہزار 540 تھیلے کر دیا گیا ہے، جبکہ گندم یا آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے، قلت سے متعلق افواہیں پھیلانے اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق نئے کوٹے کے تحت آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت روزانہ 10 کلوگرام آٹے کے 15 ہزار 540 تھیلے عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں